حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي امام جمعہ ميلبورن آسٹریلیا جو کہ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر بھی ہیں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
باسمہ تعالیٰ
اس عہد قحط الرجال میں ایک کے بعد ایک علماء کی وفات نا قابلُ تلافی نقصان ہے اور اب یہ خبر آئی کہ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے جہان فانی کو الوداع کہا۔
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه
إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم ارحمه واغفر له واجعل قبره روضة من رياض الجنة وارزقه شفاعة محمد واله الطاهرين صلوات الله عليهم أجمعين۔
اعالم کی موت عالم کی موت ہے یہ ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم عالم ، فقیہ و بہترین استاد و معلم اخلاق تھے یہ بات ان پر صادق آتی تھی عالم کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔
ہم اس فقید سعید و عالم ربانی کے سانحۂ ارتحالُ پر عالم اسلام بالخصوص رہبر معظم انقلاب و تمام مراجع و فقہاء اور ان کے اہل خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار ان کے درجات کو بلند کرے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین
سید ابو القاسم رضوی
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا
صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا